نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

Some easy Prince formula to make children good

بچوں کو اچھا بنانے کے کچھ آسان ترین فارمولے


1- جو *باپ اذان سنتے ہی ٹیلی ویژن بند کر دیتا ہے* اور فورا نماز کے لئے چلا جاتا ہے تو عنقریب وہ اپنے اس طرز عمل سے اپنے *بچوں کو نماز کا پابند بنا لے گا*۔

2- جو باپ گھر میں داخل ہوتے وقت پہلے *دروازہ کھٹکھٹاتا ہے اور سلام کرنے کی پابندی کرتا ہے اور اپنے بیوی بچوں کو دیکھ کر مسکراتا ہے* تو اس طرح اس کے بچے بھی گھر میں داخل ہوتے وقت *اجازت لینا، سلام کرنا اور مسکرانا سیکھیں گے*۔


3- جو باپ اپنے *والدین کا احترام کرتا ہے اور ان کے ہاتھوں کو چومتا ہے* تو عنقریب اس کے بچے بھی اس کے ہاتھ چومیں گے اور اس کی *فرمانبرداری کریں گے*۔

4- جو باپ *گھریلو کام کاج میں اپنی بیوی کا ہاتھ بٹاتا ہے* تو اس سے اس کے بچے بھی ایک دوسرے کی مدد کرنا اور باہمی *تعاون 🤝کرنا سیکھیں گے*۔

5- جو *ماں حجاب، نماز اور تلاوت قرآن کی پابند ہو* تو اسے دیکھ کر اس کی بیٹی بھی حجاب، نماز اور تلاوت قرآن کی پابند بنے گی۔

6- جو *ماں باپ باہمی اتفاق و مفاہمت* کے ساتھ زندگی گزارتے ہیں، اپنی اولاد کے سامنے لڑائی جھگڑا اور آواز بلند نہیں کرتے تو ان کے بچے  گھر سے محبت کرنے والے، ایک دوسرے کے ساتھ الفت و محبت اور باہمی اتفاق ومفاہمت سے زندگی گزارنے والے ہوتے ہیں ۔

7- جو باپ *صلہ رحمی کرتا ہے*، اپنے عزیز و اقارب کے ساتھ احسان کرتا ہے اور ان سے محبت کے رشتے استوار کیے رہتا ہے تو اس کی *اولاد بھی اس سے یہ صلہ رحمی اور حسن سلوک کرنا سیکھتی ہے۔*

8- جو باپ *بعض امور میں اپنے بیوی بچوں سے رائے مشورے لیتا ہے* اور ان کے ساتھ بیٹھ کر گفت و شنید کرتا ہے اور ان کی رائے کا احترام کرتا ہے تو اس سے اس کے بچے بھی *باہمی گفت و شنید، باہمی رائے مشورے اور مثبت رویہ اپنانے کی عادت سیکھتے ہیں۔*

9- جو باپ اپنی اولاد کے ساتھ *سچائی اپناتا ہے* تو اس کی اولاد بھی اس سے سچائی سیکھتی ہے اور جو باپ اولاد کے ساتھ *وعدہ وفا کرتا ہے* تو اس کی اولاد بھی اس سے یہ وعدہ وفا کرنا سیکھتی ہے۔

10- جو ماں باپ *صفائی ستھرائی کا اہتمام کرتے ہیں* ایک منظم اور مرتب زندگی کا اہتمام کرتے ہیں یہی
*بچوں کی تربیت کا آسان ترین طریقہ*

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

اچھے لوگ

👱 اچھے لوگ  کل رات موبائل چارجنگ پہ لگایا تو معلوم ہوا کہ چراغوں میں روشنی نہیں رہی ۔ یعنی چارجنگ والا پوائنٹ جسے جیک کہتے ہیں وہ شائد خراب ہو گیا ہے ۔ صبح اٹھ کر بازار کا رخ کیا جہاں شہر کی سب سے بڑی موبائل مارکیٹ ہے ۔ ہر کسی نے کہا موبائل دے جائیں شام کو لے جائیے گا، جیک تبدیل ہو گا۔ ایک تو اپنے سامنے کام کروانا چاہتا تھا دوسرا موبائل کھلوانا نہیں چاہتا تھا کہ اس سے ظاہر ہے مارکیٹ ویلیو کم ہو جاتی ہے۔ اپنے ایک مخلص ورکر سے کہا کوئی جاننے والا ہو تو بتاؤ ۔ اس نے کہا آپ میری طرف آ جائیں ، گھر کے پاس ایک چھوٹی سی دکان ہے لیکن بندہ ایماندار اور کاریگر ہے۔  رسک لینا پڑا لیکن کینال روڈ اور کشمیر روڈ سے ملحقہ ایک آبادی میں واقع اس دکان پہ چلا گیا۔  ایک نو عمر لڑکا موبائیل سیٹ مرمت کر رہا تھا۔ کہا یار جیک چینج کر دو۔ کہنے لگا لائیے دکھائیں۔ چیک کرنے کے بعد بولا ، تبدیل کرنے کی ضرورت نہیں ، تھوڑا سا کاربن آ گیا ہے صاف کر دیتا ہوں۔  پانچ منٹ کے بعد بولا اب چارجر لگا کر چیک کریں ۔ بہت حیرت ہوئی کہ بالکل درست چارجنگ ہو رہی تھی۔ پیسے پوچھے تو کہنے لگا یہ کون سا کوئی کام تھا۔ ا...

O Saki Saki re new dance parformane

ہم کو معلوم ہے جنت کی حقیقت لیکن  دل کے خوش رکھنے کو غالب یہ خیال اچھاہے۔